کورونا وائرس

     کورونا وائرس                       

                                                               السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


کورونا ایک ایسی وبا  ہے جو سب کے چھکے چھڑا دئیے  بڑے بڑے سائنسداں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے کسی کا بس نہیں چل رہا ہر طرف ایک ہی جیسا عالم ہے سب سوچ میں ڈو بے ہوئے ہیں تو میں آپ کو بتا دوں ایسا تو ہونا ہی تھا 
جب زمین پہ ظلم بڑھنے لگتا ہے بیے حیائی عام ہو جاتی ہے شرک  اپنے زوروں پر ہوتا ہے لوگ آپس میں قطع تعلق کر بیٹھتے ہیں اور لوگ جب حد سے گزر جاتے ہیں 
تو اللہ کی طرف سے پکڑ آ جاتی ہے تب ہم سوچنے لگتے ہیں کہ بے شک  اللہ ہے اور جب تک ہم یقین کرتے ہیں تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اور ہم اس کی لپیٹ  میں آ جاتے ہیں ہمیں وقت ملا ہے اللہ کو راضی کر لیں 
اے اکڑ کے چلنے والے اب ر ک جا رسّی کھینچی جا چکی ہے 
ایک دن ایسا تھا کہ ہم اپنے چہرے کو دکھاتے ہوئے چلتے تھے ہمیں اللہ کا ڈر نہیں تھا ہم بازاروں میں بے پردہ ہو کر چلتے تھے ہم کو نقابوں سے بڑی الجھن ہوتی تھی 
لیکن آج ہم ایک وبا کی وجہ سے اپنے آپ کو کور کر لیے ہیں
                                                                        کورونا نے کہا چپکے سے 
ایک بات بتانے آیا ہوں 
میں کیڑا ہوں ایک چھوٹا سا 
پیغام بڑا سا لایا ہوں 

اور خود سے تو میں آیا نہیں 
تمثیل ہی بن کر آیا ہوں 
انسان تھا غفلت  میں سویا 
بس اس کو جگانے آیا ہوں 

خالق سے  منہ جو موڑا تھا 
اب رستہ دکھانے آیا ہوں 

تم اپنی حد سے نہ نکلو 
سب کو سمجھانے آیا ہوں 

جو اکڑ کے ہر دم چلتے تھے 
گردن کو جھکا نے آیا 

اوقات  تمہاری کتنی ہے
آئینہ دکھانے آیا ہوں 

اللہ کی پکڑ اچانک ہے 
احساس دلانے آیا ہوں 

ظالم کی پکڑ بھی ہونی ہے 
یہ اس کو بتلانے آیا ہوں

مظلوم کبھی بھی اکیلا نہیں
اسے حوصلہ دینے آیا ہوں 

جو روتے رہے اس دنیا میں  
ڈھارس بندھانے آیا ہوں 

جو ہنستے رہے د ن رات یہاں
میں ان کو رولانے آیا ہوں 

اللہ کی طاقت کتنی ہے 
یہ اندازہ کرانے آیا 

قیامت کا دن کیسا ہوگا 
جھلکی دکھانے آیا ہو

سب کا ٹھ پڑا رہ جائے گا 
پھر یاد کرانے آیا ہوں 

وہ خالق ہے وہی مالک ہے 
یہ سبق پڑھانے آیا 

وہی حاکم اعلی ہیں سب کا 
یہ باور کرانے آیا ہوں 

اب تم جانو اور رب جانے 
                                        میں ڈھلتا ہوا سایہ ہوں


اس لئے ہم کو بچنا ہے تو گھر میں  رہنا ہے یہ تدبیر عمر رضي اللہ کے دور سے ہے جب مدینے میں وبا آئے تھی تو  بہت سے لوگ اس وبا میں ختم ہونے لگے تھے اور بہت زیادہ صحابی بھی تھے تو عُمر رض نے سبکو اُنکے گھروں میں رھنے کا حکم دے دیئے تھے تو میں آپ سے کہتی ہوں ہم اپنے گھروں میں رہ کر اللہ کی عبادت کر یں اور اللہ کو راضی کر یں یا اللہ اس وبا کو اٹھا لے آمین 
                                                                               رومانہ عبدالرب شیخ

Comments

Post a Comment

If you have any question let us know.

Popular posts from this blog

John Cena vs Brock Lesnar Face Off | WWE's Most Viewed Video

TRAVEL

6 FLOP BOLLYWOOD ACTORS जिन्हो ने बहुत STRUGGLE किया है | 6 Bad Products Of NEPOTISM