پان کھانے والوں کی خدمت میں
پان کھانے والوں کی خدمت میں
🍃🍃 فضائل پان 🍃🍃🍃
🍃پان وہ واحد روحانی غذا ہے جو اللہ کی پیدا کردہ قدرتی حالت میں کھائی جاتی ہے ۔
🍃پان وہ دولت ہے جس کی محبت بالخصوص اللہ والوں کے دلوں میں فطرتاً ڈال دی گئی ہے
🍃پان ہی وہ عظیم شے ہے جس کو کھانے سے انسان کے اندر ناقابل بیان چستی وپھرتی آجاتی ہے
🍃پان ہی وہ واحد نعمت ہے جو ہرے جنّتی رنگ کی ہوتی ہے اور انسانی منہ میں جاکر گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہوکر اپنی رنگا رنگی کی دلکش مثال پیش کرتی ہے
🍃 پان ہی وہ آزاد غذا ہے جسے کھانے کے لیے آپ کو باقاعدہ دستر خوان اور بیٹھنے کی قطعا حاجت نہیں جسے آپ راستوں میں میدانوں میں بازاروں میں بس اڈوں پر ایرپورٹ پر باغات میں جنگلات میں نیز مسجد میں(فتاوی محمودیہ) گھر میں بلا تکلف کھاسکتے ہیں
🍃 پان ہی وہ لاجواب ولا ثانی غذا ہے جسے آپ چلتے پھرتے دوڑتے بھاگتے لیٹے بیٹھے سوتے جاگتے ہر حالت میں بآسانی کھاسکتے ہیں
🍃 پان کی فضیلت کے لیے یہ بات بہت کافی ہے کہ علامہ کشمیری جیسی شخصیت پان کی دلدادہ تھی
🍃 پان کی یہ کرامت پوری کائنات کےمشاہدے میں ہیکہ کسی بھی مضمون یا کتاب کو سمجھنے یا مشکل مسئلے کو حل کرنے یا پیچیدہ موضوع سلجھانے کے لیے پان سے زیادہ مؤثر معجون آج تک دریافت نہ ہوسکا ہے
🍃 پان تصنیف و تالیف میں معاون ترتیب و تدوین میں ساجھی ترجمہ و تحقیق میں ایک عظیم وتازہ دم شہسوار کی حیثیت رکھتا ہے
🍃 پان کا پتہ کینسر کو روکتا ہے چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے دانتوں کو مضبوط مسوڑوں کو قوت بخشتا ہے منہ کے جراثیم کے لیے زہر قاتل ہے
🍃 پان کے اندر استعمال ہونے والا چونا انسان کے اندر کیلشیم آئرن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ گلے اور پیٹ کی بیماریوں سے نجات دلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے
🍃 پان میں کھایا جانے والا زردہ خوشبودار چاندی کے ٹکڑوں سے معمور ذہنی سکون سے مخمور مردانہ قوت کا امین منہ کی بدبو کا دشمن دانت کے کیڑوں سے حفاظت کا ایک شاندارنمونہ ہے
الغرض پان وہ خدائی انعام وربانی دولت ہے جس سے اہل علم و دانش اہل دل و ذکر، اصحاب تقوی وورع، ارباب تحقیق و فتوی،مردان خداعلماء،صلحاء
اور نوجوانان ذوق سلیم بہرہ ور ہیں
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃
Comments
Post a Comment
If you have any question let us know.