Posts

Showing posts with the label Essay

واقعی بیٹیوں کی تربیت ایسی ہی کرنی چ اہیے💕*

Image
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💕واقعی بیٹیوں کی تربیت ایسی ہی کرنی چ اہیے💕* 💕شادی کےتین سال کے بعد ساسُ نے بہو سے پوچھا.:  بہو مجھے ایک بات تو بتا. میں تجھے اتنی خراب اور کھری کھری باتیں سناتی ہوں اور تو پلٹ کر جواب بھی نہیں دیتی اور غصہ بھی نہیں کرتی اور بس ہنستی رہتی ہے۔  بہو کو تو جیسے سنانے کو کہانی مل گئی۔۔۔  کہنے لگی :  اماں جی آپ کو ایک بات سناتی ہوں۔ میں جب چھوٹی تھی تو مجھے ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ میری ماں میری سگی ماں نہیں۔ کیوں کہ وہ مجھ سے گھر کے سارے کام کرواتی تھی اور کوئی کام غلط ہو جاتا تو مجھے ڈانٹ بھی پڑتی اور کبھی کبھی مار بھی دیتی تھی لیکن ماں تھی وہ میری۔ مجھے ان سے ڈر بھی لگتا تھا اور میں نے ان سے کبھی غصہ نہیں کیا۔۔۔ یہاں تک کہ میں کالج سے تھکی ہوئی واپس آتی تو آتے ہی کچھ دیر آرام کے بعد مجھے کام کرنے ہوتے تھے۔  پھر جب میری بھابیاں آئیں تب تو جیسے میرے کام زیادہ ہی بڑھ گئے۔ ہونا تو چاہیے تھا کہ بہو آئی تو ساری ذمہ داریاں اس پر ڈال جاتی۔ لیکن میری امی نے پھر بھی مجھ سے سارا کام کروایا اور کبھی بھی بھابھیوں کو نہیں ڈانٹا بلکہ ان ک...

(اماموں کے تعلق سے ایک اہم پیغام۔)

Image
 بسم اللہ الرحمن الرحیم (اماموں کے تعلق سے ایک اہم پیغام۔) آخر اماموں پر اتنا ظلم کیوں؟ ذرا دل کی گہرائیوں سے بتاؤ ایسا کیوں؟ ————————————————— 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹   آج ایک انجینئر نقشہ بنانے کی فیس پہلے ہی طے کر لیتا ہے     2️⃣       آج ایک ڈاکٹر اپنی فیس پہلے ہی طے کر لیتا ہے۔ 3️⃣       آج ایک آپریٹر اپنی فیس پہلے سے طے کر لیتا ہے۔ 4️⃣      آج ایک ٹیکسی والا اپنا کرایا پہلے ہی طے کر لیتا ہے۔ 5️⃣      آج ایک کرانے والا اپنا سامان کا ریٹ پہلے ہی طے کر لیتا ہے۔ 6️⃣     آج ایک سبزی والا اپنی سبزی کا من  کا بھاؤ پہلے طے کر لیتا ہے۔  حتی کہ آج ایک بھنگی بھی گندگی صاف کر نے سے پہلے ہی اپنی مزدوری طے کر لیتا ہے ۔ نوٹ۔۔              مانا کہ انہوں نے اپنے ہنر کے دم پر کام کے حساب سے جس نے جتنا مانگا اسے دے دیا گیا۔۔               لیکن آج ایک امام صاحب ہی ہیں جن کو کبھی ہم نے اتنا نہیں دیا جتنا انہیں چا...

ہر لائن گہرائی سے پڑھیں

Image
 ہر لائن گہرائی سے پڑھیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  غریب دور تک چلتا ہے کھانا کھانے کے لئے امیر میلوں چلتا ہے کھانا ہضم کرنے کے لئے کسی کے پاس کھانے کیلئے ایک وقت کی روٹی نہیں کسی کے پاس کھانے کے لیے وقت نہیں ہے کوئی لاچار ہے اسلئے بیمار ہے کوئی بیمار ہے اس لئے لاچار ہے کوئی اپنوں کیلئے روٹی چھوڑ دیتا ہے کوئی روٹی کیلئے اپنوں کو چھوڑ دیتے ہیں یہ دنیا بھی کتنی نرالی ہے کبھی وقت ملے تو سوچنا کبھی چھوٹی سی چوٹ لگنے پر روتے تھے آج دل ٹوٹ جانے پر بھی سنبھل جاتے ہیں دوستوں کی یادوں میں زندہ ہیں پہلے لڑنا روز کا کام تھا آج ایک بار لڑتے ہیں تو رشتے کھو جاتے ہیں واقعی زندگی میں بہت کچھ سیکھا دیا جانے کب ہم کو اتنا بڑا بنا دیا زندگی بہت کم ہے محبت سے جیو روز صرف اتنا کرو غم کو ڈیلیٹ کرو خوشی کو سیو کرو رشتوں کو ری چارج کرو دوستی کو ڈاؤن لوڈ کرو دشمنی کو اریزر کرو سچ کو broadcast کرو جھوٹ کو سوئچ آف کرو ٹینشن کو Not Reachable کرو پیار ان کمینگ ،نفرت کو اوٹ گوینگ ،ہنسی کو ان بوکس، افسوس کو آؤٹ باکس ،غصے کو ہولڈ ،مسکان کو سینڈ ،ہیلپ کو اوکے ،دل کو وائبریٹ کرو ،پھر دیکھو زندگی کی اتنی...

پل صراط پر سے جب گزر ہوگا اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی

Image
 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پل صراط پر سے جب گزر ہوگا اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی جہنم جنت پل صراط رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے. پل صراط کی تفصیل قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا وہاں صرف دو مقامات ہوں گے جنت اور جہنم. جنت تک پہنچنے کے لیے لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا. جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا، اسی کا نام الصراط ہے، اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے وہاں جنت کا دروازہ ہوگا، وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے اور اہل جنت کا استقبال کریں گے. یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا: 👈 1- بال سے زیادہ باریک ہوگا. 👈 2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا. 👈 3- سخت اندھیرے میں ہوگا، اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی. سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی. 👈 4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے، اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی، اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے. او...

موت

Image
 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  موت موت کیا ہے، سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا اس لیے جب میں مر جاؤں گی تو لوگ کہیں گے کہ لاش کہاں ہے آپ کو پتہ ہے وہ میرے نام سے مجھے نہیں پکاریں گے آج جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے جنازہ لے کر آ و میرا نام نہیں لیں گے اور جب میرے دفنانے کا وقت آ جائے گا تو کہیں گے میت کو قریب کرو میرا نام بھی یاد نہیں کریں گے اس وقت نہ میرا نسب نہیں قبیلہ کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت  آپ کو پتہ ہے کتنی فانی اور دھوکے کی ہے یہ دنیا جس کی طرف ہم لپکتے ہیں بس اے زندہ انسان ،خوب جان لے کے تجھ پر غم افسوس تین طرح کا ہوتا ہے 1 جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہہ کر غم کا اظہار کریں گے 2 تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے اس کے بعد تجھے یادوں کے پنو میں رکھ دیں گے لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہو جائے گا و ہ ہوگا آخرت کا قصہ تجھ سے چھین گیا تیرا جمال ،مال،صحت،اولاد،جدا ہوگئے تُجھ سے مکان محلات ،بیوی،غرض ساری دنیا ،اور کچھ باق...

محرم الحرام

Image
 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  محرم الحرام یوم عاشوراء  ہر سال محرم یہ صدا لگاتا ہے کہ آ گیا میرے نبی کے نواسوں کی شہادت کا دن میرا دل چاہتا تو میرے نبی کے نواسوں کی شہادت صفر، میں  ہوتی ربیع اول میں ہوتی اور  ربیع الآخر  میں ہوتی جمادالاولی یا جمادالثانی میں ہوتی رجب یہ شعبان میں ہوتی سب سے بہترین ر مضان کا مہینہ ہے اس میں ہوتی ذلقعدہ یہ ذوالحجہ میں ہوتی لیکن محرم میں کیوں رکھا ہر سال ہر آنے والا سال ہم جو اندھے ہو کر گذر جاتے ہیں ہم جو صرف جنوری کے سال میں بیدار ہوتے ہیں ٹھیک ہے وہ بھی میرے رب کا بنایا ہوا سال ہے اور یہ بھی میرے اللہ کا بنایا ہوا ہے اس امت کی جھولی میں محرم کو ڈالا باقی کی زندگی میں جنوری کو ڈالا اللہ تعالی نے اس مہینے کے اندر  یہ مہینہ شروع سے مقدس چلا رہا ہے  آپ کو پتہ ہے محرم میں اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائ اماں ابا کی ملاقات ہوئی دس محرم جس کو یوم عاشورہ کہا جاتا ہے دوسرا بڑا واقعہ نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہر ی تیسرا بڑا واقع موسی علیہ السلام سمندر پار کیئے اور فرعون غرق ہوا وہ بھی دن دس...

یکم محرم الحرام

Image
یکم محرم الحرام  تاریخ کے پنوں میں جب جھانکوں، چودہ سو سال پہلے، کعبہ کا طواف کرتی، ایک للکار گونجتی ہے... کوئی ہے تو آ کر عمر کا راستہ روک لے...  بڑھنے والوں کے قدم رک گئے، تلواریں نیام میں، سر جھک گئے...  تاریخ کے پنوں میں جب جھانکوں، آنکھیں میری حیران رہ جاتی ہیں...  دل پکارتا ہے،  کعبہ کی حفاظت جس نے کی،  وہ عمر ہے...  کفر کو ذلت جس نے دی، وہ عمر ہے... شیطان بھی جس سے ڈر کے بھاگے،  وہ عمر ہے...  میں کیوں نہ کہوں، ہو کر سب سے آگے، عمر تو پھر عمر ہے... آج کی حقیقت کو جو دیکھوں، کسی تاریک زندان میں،  کسی رباط کے میدان میں،  کبھی محاذ پر،  کبھی افق پر،  دین کا طواف کرتی، اک للکار گونجتی ہے... چند ایسے مٹھی بھر لوگ، جو سینے پہ تیر کھاتے ہیں...  گمنام کوٹھریوں میں پائے جاتے ہیں...  پھر بھی حق بتلاتے ہیں... دین کا نعرہ لگاتے ہیں...  آج کی حقیقت کو جو دیکھوں  آنکھیں میری حیران رہ جاتی ہیں... مٹھی بھر یہ کچھ لوگ،  جب عمر کی بہادری کی ریت کو زندہ کرتے ہیں.. روم اور فارس جیسی حکومتوں کو شرمندہ کرتے ہیں......

یتیم اور لاوارث

Image
  یتیم اور لاوارث  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بھر کے دکھ، سنا ہے کہ باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چبھتے  آپ کو پتہ ہے روٹی امیر شہر کے کتوں نے چھین لی فاقہ غریب شہر کے بچوں میں بٹ گیا ،چہرہ بتا رہا تھا کہ اسے مارا ہے بھوک نے حاکم نے کہا کچھ کھا کر مر گیا  حکمراں ایسا ہی بولتا ہے جب غربت سے کوئی مرتا ہے اسے کیا احساس اس کی بھوک کیا چیز ہوتی ہے آپ کسی یتیم بچے سے پوچھو کہ بھوک کیا چیز ہوتی ہے آپ کو پتہ ہے بھوک پھرتی ہے ننگے پاؤں کی طرح ہمارے ملک میں لیکن دولت جو ہے ظالم اپنی تجوری میں چھپا کر بیٹھا ہے ہمارے ملک  میں بچے ننگے بدن چلتے ہیں سڑکوں پر لیکن اس کا خیال لوگوں کو نہیں ہوتا وہ تو جو قبر ڈھکی ہے اس پر چادر چڑھانے میں لگے ہوئے ہیں  آپ کو معلوم ہونا چاہیے مفلس کے بدن کو بھی چادر کی ضرورت ہوتی ہے اب تو دل یہی کرتا ہے کہ مزاروں پر اعلان کیا جائے کی قبروں کو نہیں ضرورت ہے یتیموں   لا وارثوں کو ضرورت ہے آپ کی چادر کی آپ کو تو پتہ ہوگا جن کے والدین نہیں ہوتے وہ لاوارث ہو جاتے ہیں وارث تو چلے جاتے ہیں لاوارث رہ جاتے...

بچے اپنے والدین کے لئیے وقت نکالیں

Image
  بچے اپنے والدین کے لئیے وقت نکالیں "والدین اولاد کے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ اولاد کے لئے قربانیاں دیتے ہیں"۔۔۔نہیں۔۔۔بلکہ "وہ اس لئے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ والدین ہیں"۔  والدین کئی مرتبہ اولاد کے تقاضوں کو پورا نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. .  یوں کہہ لیجئے ! اولاد کی لامحدود خواہشات اور تمناوں کی تکمیل نہیں کر پاتے۔۔ وہ تمناوں کی تکمیل کر بھی نہیں سکتے کیونکہ خواہشات کا ہجوم ہوتا ہے اور عملی زندگی محدود ہوتی ہے۔۔  ذرائع  وسائل بھی  محدود ہوتے ہیں۔۔  والدین  مشرک ہیں یا مسلم، غیر مسلم ہیں یا مومن، فاسق ہیں یا صالح، بدکردار ہیں یا باکردار۔۔۔ انہوں نے اولاد کے لئے کچھ کیا یا نہیں کیا، ہر حال میں اولاد پہ لازم ہے کہ ان کا احترام کرے کیونکہ وہ والدین ہیں۔  اگر والدین اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کے مرتکب ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جواب دہ ہوں گے۔۔  اگر آپ کے والدین زندہ ہیں۔ مصروفیات اور مشاغل میں سے،آپ کو  والدین کے لئے بھی وقت  نکالنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔  تعلیم،کاروبار،ملازمت اورسیر و تفریح کی طرح والدین بھی آپ کی ترجی...

نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ

نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ  یہ دن گھر کو صاف ستھرا کرنے کا نہیں، نہ ہی شاپنگ کا اور نہ ہی آرام و نیند کا یہ دن ہے۔  یہ وہ دن ہے جسے اللہ تعالی نے خود عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔ یہ وہ دن ہے جسے اللہ تعالی بڑا شرف بخشتے ہیں۔ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی  اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں۔ یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔  یہ دن اطاعت رب اور اس کی بھرپور عبادت کا ہے۔ سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے۔ ہمیں خوب کوشش کرنا ہے کہ اس دن ایک سانس بھی اللہ تعالی کی اطاعت یا قربت کا عمل کئے بغیر نہ نکلے۔ دنیا کے جواھرات میں ایک جوہر اگر گم ہو جائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے پھر دنیا کے افضل دن کو کیسے ہم ضائع کرسکتے ہیں--! اگر شب قدر ہم نہ جان سکے تو عرفہ کا دن تو نہیں بھول سکتے۔  اگر شب قدر میں آسمان سے فرشتے اترتے ہیں تو اس روز ہمارا رب کریم خود نازل ہوتا ہے لھذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیر اس روز کر سکتے ہیں اسے کر ڈالیں۔ 🌹نو ذوالحجہ  کو کرنے کے کام🌹 نویں ذی الحجہ کا شیڈول بہت ہی عمدہ بنایا جاسکتا ہے۔ بلکہ ...

پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے*

Image
* پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے*  السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و بر کاتہ کسی نے کیا خوب کہا ہے پیسے کے بارے میں  جیسے انسان کے روپ بدلتے ہیں اور کردار بدلتے ہیں ویسے ہی نام بدلتا ہے روپیے کا عبادت گاہ میں دیا جائے تو " نذرانہ اور چندہ " اسکول میں ادا ہو تو " فیس "  خریداری کرنی ہو تو " قیمت "   شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو "  جہیز "  ولیمہ پہ دلہا کو ملے تو  " نیوتا "  بینک میں رکھا جائے تو " کیش "  موبائل میں ڈلوایا جائے  تو " بیلنس"  معاہدہ کے وقت دیا جائے تو " ایڈوانس یا بیعانہ "  واپس کرنا پڑجائے تو "ادھار"  گورنمنٹ کو دیا جائے تو " ٹیکس " رمضان میں بانٹا جائے تو " فطرہ"  بچوں کو دیا جائے تو "جیب خرچ "  عید کے دن دیں تو " عیدی "  غریب کو دیں تو " صدقہ و خیرات"  امیر کو دیں تو " ہدیہ "  دوست کو دیں تو "تحفہ" ،  حکومت کو دینا ہو تو "ٹیکس"  عدالت میں ادا کیا جائے تو "جرمانہ"  نوکری کے عوض ملے تو " تنخواہ...

والدین کی ناراضگی ختم کرنے کے گُر

Image
والدین کی ناراضگی ختم کرنے کے گُر اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ ایک عالم دین سے ایک نوجوان شخص نے شکایت کی کہ میرے والدین اڈھیر عمر ھیں اور اکثر و بیشتر وہ مجھ سے خفا رہتے ھیں حالانکہ میں انکو ہر وہ چیز مہیا کرتا ھوں جسکا وہ مطالبہ کرتے ھیں ۔۔ عالم دین نے نوجوان شخص کو سر سے پیروں تک دیکھا اور فرمانے لگے کہ بیٹا یہی تو انکی ناراضگی کا سبب ھے کہ جو وہ مانگتے ھیں تم انکو لا کر دیتے ھو ۔۔ نوجوان کہنے لگا کہ میں آپکی بات نہی سمجھ پایا تھوڑی سی وضاحت کر دیں ۔۔ عالم دین فرمانے لگے: بیٹا کیا کبھی تم نے غور کیا ھے کہ جب تم دنیا میں نہیں آے تھے تو تمہارے آنے سے پہلے ھی تمھارے والدین نے تمھارے لئے ہر چیز تیار کر رکھی تھی ۔ تمھارے لئے کپڑے ۔ تمھاری خوراک کا انتظام تمھاری حفاظت کا انتظام تمہیں سردی نہ لگے اگر گرمی ھے تو گرمی نہ لگے ۔ تمہھارے آرام کا بندوبست تمھاری قضاے حاجت تک کا انتظام تمھارے والدین نے تمھاری دنیا میں آنے سے پہلے ھی کر رکھا تھا ۔۔ پھر آگے چلو ۔۔۔ کیا تمھارے والدین نے کبھی تم سے پوچھا تھا کہ بیٹا تم کو سکول میں داخل کروائیں یا نہ ۔ اسی طرح کالج یا یونیورسٹی میں داخلے کیلئے تم سے کبھی ...

میاں👱🏻🧕بیوی کے درمیان رات کا حصہ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے ۔۔۔!!!

Image
میاں👱🏻🧕بیوی کے درمیان رات کا حصہ بہت زیادہ اہم ہوتا ہے ۔۔۔!!!  کہ دونوں میاں بیوی اپنے کام وغیرہ سے مکمل فارغ ہوۓ ایک دوسرے کے ساتھ بند کمرے میں وقت گزارتے ہیں اور یقین جانیں یہی وہ خوبصورت وقت یے کہ اپنی ازدواجی زندگی کو خوب سے خوب تر بنایا جاسکتا ہے، اس وقت بیوی کی باتیں سنی جایئں، کچھ اپنی باتیں سنائ جایئں،بیوی سے دن بھر کام کا احوال لیا جاۓ، دن بھر کے کاموں میں بیوی کی تعریف کی جاۓ، بیوی کی خوبصورتی کی تعریف کی جاۓ،بیوی سے دل لگی کی باتیں کی جایئں، اس سے محبت کا اظہار کیا جاۓ، یہ اعمال بہت زیادہ ضروری ہیں کیوں کہ دونوں میاں بیوی ہی دن بھر کام سے تھکے ہارے آرام کے لیۓ بستر پر آتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کے پیار بھرے، محبت بھرے الفاظوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ دونوں کے منہ سے نکلے الفاظ سیدھے ایک دوسرے کے دل میں اترتے چلے جاتے ہیں بشرط دونوں کے درمیان موبائل اور ٹیلیوژن جیسی فضول چیزیں نا ہوں۔یہ میاں اور بیوی دونوں کا ایک دوسرے پر حق ہے کہ موبائل اور ٹیلیوژن کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو پیار اور محبت کے ساتھ وقت دیا جاۓ۔ دن بھر میاں بیوی اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہ...

فیشن اک عام وباء

Image
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ  فیشن اک عام وباء بڑے معزز گھرانے کی عورتیں خواتین بچیاں بہنیں یہود و نصاری اور فلموں میں کام کرنے والی ایکٹرز اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والی بے حیا عورتوں کی تقلید کرتی نظر آتی ہیں  فلموں اور ڈراموں کے دیکھنے کی اک نحوست یہ بھی ہے کہ نو عمر نو خیزبچیاں لڑکیاں تہذیب نو کی دلدادہ اور دیوانی اور انہیں کے جیسا لباس زیب تن کرنے میں فخر محسوس کرتی ہیں  آخر یہ کیسی ترقی ہے  ??????? کیسی تاریک روشنی ہے بہت سی بچیاں عورتیں غیر مردوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے طرح طرح کے انداز اختیار کرتی ہیں مثلا ۔برقعہ ہی لے لیجئے اک تو ہاتھ آستینوں سے باہر نکال دیتی ہیں اور باریک اور تنگ اسقدر پہنتی ہیں جسم کی خدوخال نظر آئے اور اسقدر پرکشش فیشنیبل تیار کرتی ہیں استغفر اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر مردوں کی نظروں کا شکار ہوتی ہیں جو نہ دیکھنا چاہے وہ بھی مڑ مڑ کے دیکھتا ہے پھر جو ہوتا ہے سو ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر کپڑے ایسے جس سے جسم کی ساخت جھلکتی ہے۔حدیث پاک کے مطابق ایسا کپڑا نہ پہننے کے برابر ہے اس سے نماز نہیں ہوتی  اسی  باریک اور چھوٹے دوپٹ...

گھمنڈ، غرور ، تکبر ،

Image
گھمنڈ، غرور ، تکبر ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  گھمنڈ نہ کرنا زندگی میں تقدیر بدلتی رہتی ہے  شیشہ وہی رہتا ہے بس تصویر بدلتی رہتی ہے  جو انسان کے سر پر پر گھمنڈ چڑھ  جاتا  ہے تو انسان کچھ دیکھ نہیں پاتا اور جب گھمنڈ سے چور ہو جاتا ہے تو اس سے اس کے رشتہ دار دور ہو جاتے ہیں آپ کو پتہ ہے گھمنڈ شراب جیسا ہوتا ہے خود کو چھوڑ کر سب کو پتہ چل جاتا ہے دوسرے کو تو پتہ رہتا ہے کہ نشے میں ہے لیکن اس کو پتہ نہیں رہتا کہ میں نشے میں ہوں ہم اپنے پیسے پر کتنا گھمنڈ کرتے ہیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پیسے پر اور عمر پر کبھی گھمنڈ نہیں کرنا چاہیے عُمر کی بھی گنتی ہوتی ہے اور پیسے کی بھی گنتی ہوتی ہے اور جو چیز گنی  جاتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے اتنا گھمنڈ نہ کرو مٹی کا بدن  ہے مٹی میں مل جانا ہے اور ہر انسان کے اندر غرور تکبر آ جائے آئے تو ہر رشتہ تو ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو پتہ ہے گھمنڈ بہت بھوکا ہوتا ہے اور اس کے سب سے پسندیدہ خوراک ہے رشتہ، اے انسان تو کس بات پر گھمنڈ کر رہا ہے نہ تو اس کی شکل رہ جائے گی نہ یہ پیسہ ہمیشہ رہ جائے گا اور تجھے کیا پتا ہے ایک دن تیر ا ن...

ہر خواہش پوری نہیں ہوسکتی

Image
ہر خواہش پوری نہیں ہوسکتی السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ قناعت حاصل کرنے کے لئے آدمی کو یہ سوچنا چاہئے کہ دل میں خواہشات تو بے شمار پیدا ہوتی رہتی ہیں کہ ایسا بن جائوں ، مجھے اتنی دولت حاصل ہوجائے، مجھے کوٹھی اور بنگلہ حاصل ہوجائے، کاریں مل جائیں ، یہ سب خواہشات تو دل میں پیدا ہوتی رہتی ہیں ، لیکن اس روئے زمین پر کون سا انسان ایسا ہے جس کی ہر خواہش پوری ہوجاتی ہو ؟ کوئی ہے ؟ نہیں ۔ چاہے بڑے سے بڑا بادشاہ ہو ، چاہے بڑے سے بڑا ولی ہو ، بڑے سے بڑا صوفی ہو ، بزرگ ہو، عالم ہو ۔ کوئی نہیں ہے جس کی ہر خواہش پوری ہوجاتی ہو ، یہ تو دنیا ہے، جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ اس میں تمہاری کچھ خواہشات پوری ہوں گی ، اور کچھ نہیں ہوں گی، جب ہر خواہش پوری نہیں ہوگی تو اب دو صورتیں ہیں ، ایک یہ کہ یا تو ساری زندگی خواہش پوری نہ ہونے پر کڑھتے رہو ، اور یہ شکوہ شکایت کرتے رہو کہ میری فلاں خواہش پوری نہیں ہوئی، میں فلاں چیز چاہ رہا تھا، وہ نہیں ملی، ساری زندگی اس حسرت اور افسوس میں گزار دو۔ اس لئے کہ تقدیر سے زیادہ تو تمہیں کبھی کوئی چیز نہیں مل سکتی ، چاہے رو چاہے فریاد کرو، چاہے کڑھتے رہو ، ...

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات

Image
قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات 💚 السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ 1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو    2 غصے کو قابو میں رکھو 3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘ 4 تکبر نہ کرو‘ 5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو 6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘ 7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو 8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘  9 والدین کی خدمت کیا کرو‘ 10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘ 11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘ 12 حساب لکھ لیا کرو‘ 13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘ 14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘ 15 سود نہ کھاؤ‘ 16 رشوت نہ لو‘ 17 وعدہ نہ توڑو‘ 18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘ 19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘ 20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘ 21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘ 22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو 23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں, 24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘ 25یتیموں کی حفاظت کرو‘ 26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو, 27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘ 28 بدگمانی سے...

"فنگر پرنٹس"

Image
"فنگر پرنٹس" السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ انسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں جب انسان ماں کے شکم میں 4 ماہ تک پہنچتا ہے  یہ لکیریں ایک ریڈیایی لہر کی صورت میں گوشت پر بننا شروع ہوتی ہیں  ان لہروں کو بھی پیغامات ڈی۔۔این۔۔اے دیتا ہے  مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پڑنے والی لکیریں کسی صورت بھی اس بچے کے جد امجد اور دیگر روئے ارض پر موجود انسانوں سے میل نہیں کھاتیں  گویا لکیریں بنانے والا اس قدر دانا اور حکمت رکھتا ہے کہ وہ اربوں کی تعداد میں انسان جو اس دنیا میں ہیں اور جو دنیا میں نہیں رہے ان کی انگلیوں میں موجود لکیروں کی شیپ اور ان کے ایک ایک ڈیزائن سے باخبر ہے  یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے انداز کا ڈیزائن اس کی انگلیوں پر نقش کر کے یہ ثابت کرتا ہے ۔۔۔۔۔ کہ ہے کوئ مجھ جیسا ڈیزائنر ؟؟؟ کوئ ہے مجھ جیسا کاریگر ؟؟؟ کوئ ہے مجھ جیسا آرٹسٹ ؟؟؟ کوئ ہے مجھ جیسا مصور ؟؟؟ کوئ ہے مجھ جیسا تخلیق کار ؟؟؟ حیرانگی کی انتہاء تو اس بات پر ختم ہوجاتی ہے کہ اگر جلنے زخم لگنے یا کسی وجوہات کی بنیاد پر یہ فنگر پرنٹ مٹ بھی جائے تو دوبارہ ہو بہو وہی لکیریں جن میں ایک ...

لفظ عورت

Image
لفظ عورت السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ عورت سے بڑھ کر کوئی طاقت ور نہیں, مرد کے ظلم وستم سہ کر بھی جو خاموش رھے اس پتھر کا نام ہے عورت۔ ھزاورں طعنے سن کے بھی عزت کی ڈور سنبھالی ہوئی مشین کہلاتی ہے عورت۔  مار پیٹ برداشت کرکے بھی منہ سے اف نہ کرنے والا روبوٹ ہے عورت۔   بدسلوکی پر آنسؤوں کا گلہ گھونٹ کر چپ رہنے والی مورت ہے عورت۔ اپنوں کی زیادتی پربھی آنکھوں کوبرسنے سے بچانے والی فنکار ہے عورت- عزت کے نام پر درندوں سے بھی نباہ کرنے والی کلاکار ہے عورت- خواہشوں کی عمارت مسمار ہونے کے بعد اشکوں سے صبر کا ملبہ اٹھانے والی معمار ہے عورت- غم کے برستے بادلوں میں ہنسی کے پھول کھلانے والی اداکار ہے عورت- ظلم وجبر کی انتھا پر بھی خاوند کے گھن گانے والی گلوکار ہے عورت۔ صبح سے شام تک عزت کے معاوضے پر بلا آرام کام کرنے والی مزدور ہے عورت- مرد تو تین لفظ بول کے فٹ پاتھ پے بھی سوسکتا ہے۔ لیکن عفت کی خاطر زندگی بھر سسکنے ,پگھلنے والی موم بتی ہے عورت- بے قصور ھوکر بھی معافی مانگنے کا استعارہ ہے عورت- رشتوں کو ٹوٹنے سے بچاؤ کے لئے سمجھوتے کا استعارہ ہے عورت۔ کیا یہ سب کام ایک کمزور ھستی کرتی ہے؟ مر...

روح کی پیاس:

Image
روح کی پیاس: السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ نے انسان کو’’جسم‘‘اور’’روح‘‘ دو چیزوں کے مرکب سے بنایا ہے۔جسم نے روح کو اپنے اندر سمو رکھا ہے۔لیکن انسان کی حقیقت بنیادی طور پر روح سے ہے۔ ’’جسم‘‘ اور ’’روح‘‘کی ضروریات الگ الگ ہیں۔بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں اور اس لا علمی کی وجہ سے بے را ہ روی،بے چینی، پریشانی اور اندورنی انتشار کا شکار ہیں۔ہمارا مسلمان نوجوان اس لیے بے مقصدیت اور بے راہ روی کا شکار ہے کیونکہ وہ محبت کے اصل معنی ہی نہیں جانتا اور روحانی پیاس کے معنی کچھ اور سمجھ بیٹھا ہے۔  جب جسم کو کھانا،پانی اور ضروریات زندگی نہیں ملتی وہ فریاد کرتا ہے۔ اسی طرح ’’روح‘‘ کھانا، کپڑے، موسیقی اور کسی بھی دنیاوی لذت کو نہیں جانتی۔ اسے کچھ اور چاہیے۔جب ’’روح‘‘ کو اپنی پسند کا کھانا نہیں ملتا تو وہ فریاد کرتی ہے اور اس کی پریشانی ویرانی بن کر سارے جسم پر طاری ہو جاتی ہے۔پھرانسان اس ویرانی کو دور کرنے کے لیے روز نئی سے نئی جگہ کھانا کھانے چلا جاتا ہیے۔ایک جگہ سے شاپنگ کر کے دل نہیں بھرتا اس سے بھی اچھے شاپنگ مال میں جاکر شاپنگ کرنے کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔ایسے کام کر کے اسے لگتا ہے کہ وہ ...