لفظ عورت

لفظ عورت

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ




عورت سے بڑھ کر کوئی طاقت ور نہیں,
مرد کے ظلم وستم سہ کر بھی جو خاموش رھے اس پتھر کا نام ہے عورت۔
ھزاورں طعنے سن کے بھی عزت کی ڈور سنبھالی ہوئی مشین کہلاتی ہے عورت۔
 مار پیٹ برداشت کرکے بھی منہ سے اف نہ کرنے والا روبوٹ ہے عورت۔
  بدسلوکی پر آنسؤوں کا گلہ گھونٹ کر چپ رہنے والی مورت ہے عورت۔
اپنوں کی زیادتی پربھی آنکھوں کوبرسنے سے بچانے والی فنکار ہے عورت-
عزت کے نام پر درندوں سے بھی نباہ کرنے والی کلاکار ہے عورت-
خواہشوں کی عمارت مسمار ہونے کے بعد اشکوں سے صبر کا ملبہ اٹھانے والی معمار ہے عورت-
غم کے برستے بادلوں میں ہنسی کے پھول کھلانے والی اداکار ہے عورت-
ظلم وجبر کی انتھا پر بھی خاوند کے گھن گانے والی گلوکار ہے عورت۔
صبح سے شام تک عزت کے معاوضے پر بلا آرام کام کرنے والی مزدور ہے عورت-
مرد تو تین لفظ بول کے فٹ پاتھ پے بھی سوسکتا ہے۔ لیکن عفت کی خاطر زندگی بھر سسکنے ,پگھلنے والی موم بتی ہے عورت-
بے قصور ھوکر بھی معافی مانگنے کا استعارہ ہے عورت-
رشتوں کو ٹوٹنے سے بچاؤ کے لئے سمجھوتے کا استعارہ ہے عورت۔
کیا یہ سب کام ایک کمزور ھستی کرتی ہے؟
مرد کوغصہ آتا ہے توبرتن توڑتا ہے,آنکھیں پھوڑتا ہے,
سرپے اٹھا لیتا ھے عورت کے خاندان کو صلواتوں کی سند دیتا ہے۔

لیکن عورت؟؟؟

غصہ دباتی ہے ,اندرھی اندر آنسؤں پی جاتی ہے عورت ۔
معاف کردوکی رٹ لگاتی ہے عورت-

بتاؤ کون کمزور ہوا؟؟؟

اپنے ھاتھوں سے سوکن سجانے کا حوصلہ رکھتی ہے عورت-
خوداری کے سنگ مرمرپر چلنے والی شراکت کے خارزاروں کو برداشت کرتی ہے عورت۔



چھپکلی سے ڈرنے والی عورت مرد کے جبروتشدد کا کیسے مقابلہ کرلیتی ھے کبھی سوچا ہے؟؟
کاکروچ کودیکھ کے چیخ مارنے والی عورت تمناؤں کے قتل عام پر چیخیں کیسے دبا لیتی ھیں کبھی سوچا ہے؟؟

لیکن جب ٹوٹتی ھے عورت
 تو بکھر جاتی ہے عورت
  ریزہ ریزہ اور پارہ پارہ ھوجاتی ہے عورت
  
اس لئے اپنی عورتوں کو ٹوٹنے سے بچائیے,اپنی عورتوں کے صبر کا امتحان مت لیں 
اپنی عورتوں کو صبر کا استعارہ بنانے کے بجائے شکر کا استعارہ بنائیں

عورت کا لفظ عام ہے
عورت جو بھی ہو
 آپ کی بیٹی عورت-
 آپ کی بہن ہے عورت-
 آپ کی ماں ھے عورت-
 اور آپ کی بیوی ھے عورت ۔

Comments

Popular posts from this blog

یتیم اور لاوارث

6 FLOP BOLLYWOOD ACTORS जिन्हो ने बहुत STRUGGLE किया है | 6 Bad Products Of NEPOTISM

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات