گھمنڈ، غرور ، تکبر ،
گھمنڈ، غرور ، تکبر ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گھمنڈ نہ کرنا زندگی میں تقدیر بدلتی رہتی ہے شیشہ وہی رہتا ہے بس تصویر بدلتی رہتی ہے
جو انسان کے سر پر پر گھمنڈ چڑھ جاتا ہے تو انسان کچھ دیکھ نہیں پاتا اور جب گھمنڈ سے چور ہو جاتا ہے تو اس سے اس کے رشتہ دار دور ہو جاتے ہیں آپ کو پتہ ہے گھمنڈ شراب جیسا ہوتا ہے خود کو چھوڑ کر سب کو پتہ چل جاتا ہے دوسرے کو تو پتہ رہتا ہے کہ نشے میں ہے لیکن اس کو پتہ نہیں رہتا کہ میں نشے میں ہوں ہم اپنے پیسے پر کتنا گھمنڈ کرتے ہیں آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پیسے پر اور عمر پر کبھی گھمنڈ نہیں کرنا چاہیے عُمر کی بھی گنتی ہوتی ہے اور پیسے کی بھی گنتی ہوتی ہے اور جو چیز گنی جاتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے اتنا گھمنڈ نہ کرو مٹی کا بدن ہے مٹی میں مل جانا ہے اور ہر انسان کے اندر غرور تکبر آ جائے آئے تو ہر رشتہ تو ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو پتہ ہے گھمنڈ بہت بھوکا ہوتا ہے اور اس کے سب سے پسندیدہ خوراک ہے رشتہ،
اے انسان تو کس بات پر گھمنڈ کر رہا ہے نہ تو اس کی شکل رہ جائے گی نہ یہ پیسہ ہمیشہ رہ جائے گا اور تجھے کیا پتا ہے ایک دن تیر ا نام بھی وقت کے ساتھ ساتھ مٹ جائے گا آپ کو پتہ ہے گھمنڈ اور پیٹ اگر بڑھ جائے تو چاہ کر بھی انسان کی کو گلے سے نہیں لگا سکتا
ایک حدیث میں ہے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ فرماتے ہیں کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس آدمی کے دل میں ذرہ برابر بھی گھمنڈ ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا آپ کو پتہ ہے تکبر کسے کہتے ہیں خود کو افضل سمجھنا اور دوسرے کو حقیر سمجھے کا نام تکبر ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گھمنڈ حق کی مخالفت اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے اللہ ہمکو تکبّر یعنی گھمنڈ سے بچائے آئے ہم کس بات کا گھمنڈ کرتے ہیں ہیں ہم کو پتہ ہے کہ ہماری کمان کس کے ہاتھ میں ہے کون پوری کائنات کو چلا رہا ہے ہم سب کو پتہ ہے کہ ہم کو مرنا ہے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ہے تو اؤ ہم اللہ سے توبہ کرتے ہیں کہ اللہ ہم کو غرور گھمنڈ تکبر سے بچا اور ہم کو صراط مستقیم پر چلا آمین ثم آمین
رومان عبدالرب شیخ
Comments
Post a Comment
If you have any question let us know.