پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے*

*پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے* 


السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و بر کاتہ

کسی نے کیا خوب کہا ہے پیسے کے بارے میں 
جیسے انسان کے روپ بدلتے ہیں اور کردار بدلتے ہیں
ویسے ہی نام بدلتا ہے روپیے کا
عبادت گاہ میں دیا جائے تو " نذرانہ اور چندہ "
اسکول میں ادا ہو تو " فیس " 
خریداری کرنی ہو تو " قیمت "  
شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو "  جہیز " 
ولیمہ پہ دلہا کو ملے تو
 " نیوتا " 
بینک میں رکھا جائے تو " کیش " 
موبائل میں ڈلوایا جائے  تو " بیلنس" 
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو " ایڈوانس یا بیعانہ " 
واپس کرنا پڑجائے تو "ادھار" 
گورنمنٹ کو دیا جائے تو " ٹیکس "
رمضان میں بانٹا جائے تو " فطرہ" 
بچوں کو دیا جائے تو "جیب خرچ " 
عید کے دن دیں تو " عیدی " 
غریب کو دیں تو " صدقہ و خیرات" 
امیر کو دیں تو " ہدیہ " 
دوست کو دیں تو "تحفہ" ، 
حکومت کو دینا ہو تو "ٹیکس" 
عدالت میں ادا کیا جائے تو "جرمانہ" 
نوکری کے عوض ملے تو " تنخواہ" 
ریٹائر منٹ پہ ملے تو " پنشن " 
بینک سے لیں تو "قرضہ" 
ویٹر کو دیں تو " بخشش " 
نرس کو دیں تو " مبارک بادی " 
اغواکار کو دیں تو "تاوان" 
غلط کام کے عوض لیں یا دیں تو " رشوت "
بدمعاش کو دیں تو " بفتہ " 
شوہر بیوی کو دے تو " نان نفقہ" اور اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو " وراثت " کہلاتا ہے۔
اُم اسامہ عبدالرب شیخ

Comments

Popular posts from this blog

یتیم اور لاوارث

6 FLOP BOLLYWOOD ACTORS जिन्हो ने बहुत STRUGGLE किया है | 6 Bad Products Of NEPOTISM

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات