بچے اپنے والدین کے لئیے وقت نکالیں
بچے اپنے والدین کے لئیے وقت نکالیں
"والدین اولاد کے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ اولاد کے لئے قربانیاں دیتے ہیں"۔۔۔نہیں۔۔۔بلکہ "وہ اس لئے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ والدین ہیں"۔
والدین کئی مرتبہ اولاد کے تقاضوں کو پورا نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. . یوں کہہ لیجئے ! اولاد کی لامحدود خواہشات اور تمناوں کی تکمیل نہیں کر پاتے۔۔ وہ تمناوں کی تکمیل کر بھی نہیں سکتے کیونکہ خواہشات کا ہجوم ہوتا ہے اور عملی زندگی محدود ہوتی ہے۔۔ ذرائع وسائل بھی محدود ہوتے ہیں۔۔
والدین مشرک ہیں یا مسلم، غیر مسلم ہیں یا مومن، فاسق ہیں یا صالح، بدکردار ہیں یا باکردار۔۔۔ انہوں نے اولاد کے لئے کچھ کیا یا نہیں کیا، ہر حال میں اولاد پہ لازم ہے کہ ان کا احترام کرے کیونکہ وہ والدین ہیں۔
اگر والدین اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کے مرتکب ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جواب دہ ہوں گے۔۔
اگر آپ کے والدین زندہ ہیں۔ مصروفیات اور مشاغل میں سے،آپ کو والدین کے لئے بھی وقت نکالنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔ تعلیم،کاروبار،ملازمت اورسیر و تفریح کی طرح والدین بھی آپ کی ترجیح ہونےچاہئیں۔۔۔ ان کے پاس بیٹھیں ان سے گپ شپ کریں، کبھی انہیں مساج کر دیں۔ ان کے ساتھ خوش گپی کریں۔ ان کے ساتھ کاموں میں شریک ہو جائیں۔ محبت اور دوستی کے تعلق کو استوار کریں۔ان کے سامنے سعادت مندی اور فرمانبرداری کا مظاہرہ کریں۔۔
والدین اس بادبان کی طرح ہوتے ہیں جو کشتی کو طوفان و بحران سے گزار کر آخر کار منزل پہ لے آتے ہیں۔۔۔۔ والدین کو اپنے معیار پہ نہ پرکھیں بلکہ والدین کو ان کے زمانے،حالات اور مہیا وسائل کی روشنی میں دیکھیں تو والدین کا احترام اور ان کی کوشش و محنت کی قدر،آپ کے دل میں زیادہ بڑھ جائے گی۔اللّٰہ تعالیٰ نے ہمکو ایسی نعمتیں دی ہے وہ بھی والدین کے شکل میں تو ہم کیو ں کر ضائع کریں ہمکو انکی خدمت کرنی چاہیئے انکی دل جوئی کرنی چاہیے جیسے بچپن میں ہمارے والدین ہمارے ساتھ کرتے تھے ہمارے لئے کھلونا بن جاتے کبھی بغیر کہے ہماری بھوک کا احساس ہو جاتا کہ میرا بچہ بھوکا ہے ایسے ہمکو بھی کرنا ہے اُنکے لیے ہم مسکرانے کا ذریہ بن جائیں بغیر مانگیے انکی خواہش پوری کریں آپ کو دنیا میں دولت سے ہر چیز مل جائیگی لیکن والدین ،اور والدین کا پیار، ہر رشتے میں بناوٹ ہوتی ہے ،
نہیں ہوتی ہے بناوٹ والدین کے پیار میں میرے نبی کریم صلی االلہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے والدین کو پایہ اور وہ اُسکی خدمت کر لی تو اُسنے دنیا بھی پا لی اور آخرت بھی اور آپ کو پتہ ہے والدین ہی جنّت میں جانے کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جن کے والدین ہیں وہ اپنے وقت کو ضائع نہ کریں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو والدین کی خدمت کرنے والا انکی عزت کرنے والا بنا آمین ثم آمین
Comments
Post a Comment
If you have any question let us know.