یتیم اور لاوارث

 یتیم اور لاوارث 



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بھر کے دکھ، سنا ہے کہ باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چبھتے 

آپ کو پتہ ہے روٹی امیر شہر کے کتوں نے چھین لی فاقہ غریب شہر کے بچوں میں بٹ گیا ،چہرہ بتا رہا تھا کہ اسے مارا ہے بھوک نے حاکم نے کہا کچھ کھا کر مر گیا 

حکمراں ایسا ہی بولتا ہے جب غربت سے کوئی مرتا ہے اسے کیا احساس اس کی بھوک کیا چیز ہوتی ہے آپ کسی یتیم بچے سے پوچھو کہ بھوک کیا چیز ہوتی ہے آپ کو پتہ ہے بھوک پھرتی ہے ننگے پاؤں کی طرح ہمارے ملک میں لیکن دولت جو ہے ظالم اپنی تجوری میں چھپا کر بیٹھا ہے ہمارے ملک  میں بچے ننگے بدن چلتے ہیں سڑکوں پر لیکن اس کا خیال لوگوں کو نہیں ہوتا وہ تو جو قبر ڈھکی ہے اس پر چادر چڑھانے میں لگے ہوئے ہیں 

آپ کو معلوم ہونا چاہیے مفلس کے بدن کو بھی چادر کی ضرورت ہوتی ہے اب تو دل یہی کرتا ہے کہ مزاروں پر اعلان کیا جائے کی قبروں کو نہیں ضرورت ہے یتیموں   لا وارثوں کو ضرورت ہے آپ کی چادر کی آپ کو تو پتہ ہوگا جن کے والدین نہیں ہوتے وہ لاوارث ہو جاتے ہیں وارث تو چلے جاتے ہیں لاوارث رہ جاتے ہیں 

 آپ نے بہت سنا ہوگا لا وارث بچہ کیا بو لتا ہیں

میں کیا جانو کیا ہوتی ہے برقی کتابیں

میں نے مدتوں سے اسکول نہیں دیکھا

جن جسموں میں آتش شکم سلگتی ہو

ان جسموں میں عقلوں کو مقبول نہیں دیکھا 

کتابیں نہیں دو دو وقت کی روٹی دیلا دو

غربت میں کبھی رزق معمول نہیں دیکھا 

آپ سے التجا ہے ایسے شخص پر ظلم نہ کرو جس کے پاس فریاد کے لیے اللہ کے سوا کوئی نہ ہو یتیموں کو سہارا دو ان کی دیکھ بھال کرو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی یتیم تھے انہوں نے بار بار حدیث میں بیان کیا ہے کہ تم یتیموں کا مال نہ کھانا ان کا حق نہ لینا ان کو اف بھی مت کہو میں ان کے بارے میں کیا بتاؤں وہ کبھی کھل کر ہنسی نہیں پاتے ان کا کوئی جلدی دوست نہیں بنتا ، دنیا کی ٹھوکریں انہی  کے نصیب میں ہوتی ہے اللہ تو ان کو یتیم بنا دیتا ہے لیکن امتحان ہمارا شروع ہوتا ہے کی ہم اس میں کھرے اترتے ہیں کہ نہیں نہیں اللہ تعالی ہم کو اس میں پورا پورا اترنے والا بنائے ہم سے کوئی ایسی چوک نہ ہو جائے  جب ہم اپنے بچوں میں بیٹھتے ہیں تو ایک با ران کا بھی خیال کر لینا چاہیے کی کوئی بچہ بھوکا تو نہیں ہے اگر ہم ایک ایک کر کے ایسا سوچنے لگے تو انشاءاللہ کئی یتیم بچوں کی بھوک مٹ سکتی ہے آؤ ہم عہد کرتے ہیں کی ہم اُنکا خیال رکھیں گے انشاءاللہ اور یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں گے انشاءاللہ ، اللہ اس میں ہم کو کامیاب بنائے اور پورا کا پورا حق ادا کرنے والے بنے 

آمین ثم یا رب العالمین 

ام اسامہ عبدالرب شیخ

Comments

Popular posts from this blog

6 FLOP BOLLYWOOD ACTORS जिन्हो ने बहुत STRUGGLE किया है | 6 Bad Products Of NEPOTISM

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات