یکم محرم الحرام



یکم محرم الحرام

 تاریخ کے پنوں میں جب جھانکوں،

چودہ سو سال پہلے،

کعبہ کا طواف کرتی،

ایک للکار گونجتی ہے...

کوئی ہے تو آ کر عمر کا راستہ روک لے... 

بڑھنے والوں کے قدم رک گئے،

تلواریں نیام میں، سر جھک گئے... 

تاریخ کے پنوں میں جب جھانکوں،

آنکھیں میری حیران رہ جاتی ہیں... 

دل پکارتا ہے، 

کعبہ کی حفاظت جس نے کی،

 وہ عمر ہے... 

کفر کو ذلت جس نے دی، وہ عمر ہے...

شیطان بھی جس سے ڈر کے بھاگے، 

وہ عمر ہے... 

میں کیوں نہ کہوں، ہو کر سب سے آگے،

عمر تو پھر عمر ہے...

آج کی حقیقت کو جو دیکھوں،

کسی تاریک زندان میں، 

کسی رباط کے میدان میں، 

کبھی محاذ پر، 

کبھی افق پر، 

دین کا طواف کرتی،

اک للکار گونجتی ہے...

چند ایسے مٹھی بھر لوگ،

جو سینے پہ تیر کھاتے ہیں... 

گمنام کوٹھریوں میں پائے جاتے ہیں... 

پھر بھی حق بتلاتے ہیں...

دین کا نعرہ لگاتے ہیں... 

آج کی حقیقت کو جو دیکھوں 

آنکھیں میری حیران رہ جاتی ہیں...

مٹھی بھر یہ کچھ لوگ، 

جب عمر کی بہادری کی ریت کو

زندہ کرتے ہیں..

روم اور فارس جیسی حکومتوں کو

شرمندہ کرتے ہیں... 

آنکھیں میری حیران رہ جاتی ہیں،

روح سر بلند ہو کر کہتی ہے... 

عمر تھا نہیں،

عمر ہے... 

 #یکممحرم #یومشہادتعمربن_خطاب

شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ

ذوالحجہ کی تقریبا ســتائیس اٹھائیــس تاریخ کو حضرت عمـــر ابن خطاب فاروق اعظـــم رضی اللہ عنہ پر مسجد نبوی میں نماز پڑھاتے ھوۓ ابو لئولئو موسی مجوسی نے قلاتلانہ حملہ کیا۔آپ رضی اللہ عنہ زخمی ھوۓ اور محـــرم الحـــرام کی پہلی تاریخ کو آپ رضی اللہ عنہ شـــہید ھوۓ۔

معلوم ھوتا ھے اســلامی سال ختم بھی فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ھوتا ھے اور شروع بھی فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے ھوتا ھے۔

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم الشان بنیادی ستون،آپؒ کی شان میں قرآن کی بے شمار آیتیں نازل ھوئیں اور بہت سی ایسی آیتیں ہیں سیدنا فاروق اعظمؒ کے دل میں خیال پیدا ھوتا کہ اس مسلے کو اس طرح ھونا چاہیے۔اللہ تعالی آپؒ کے خیال کے مطابق ہی آیت مبارکہ نازل فرماتا۔

فاروق اعظمؒ نے حضورﷺکی بارگاہ میں التجا کی آقاﷺمیں چاہتاھوں مسلمان عورتیں پردے سے نکلا کریں۔اللہ تعالی نے فاروق اعظمؒ کے اس جذبے اور مشورے کے مطابق قرآن کی آیت کو نازل فرمایا۔

حضرت فاروق اعظمؒ کی عظمت کا کون اندازہ کرسکتا ھے ۔اِدھر آپؒ اظہار کرتے اُدھر سے قرآن کی آیتیں نازل ھوجاتیں۔

حضرت فاروق اعظمؒ کی بے شمار یارگاریں ہیں،سن ہجری جو ہم لکھتے ہیں،جو اذانیں ھوتیں ہیں، قیامت تک اذانیں ھوتیں رہیں گی ۔فاروق اعظمؒ کی یادگار قائم رہے گی۔

تروایح باجماعت بھی فاروق اعظمؒ کی یادگار ھے۔اگر تروایح باجماعت نہ ھوتیں تو آج بہت تھوڑے حافظ ھوتے۔

اُنکی بہت سی یادگاریں اسلام کی تاریح میں زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گی۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کی تاریخ کا عظیم الشان منارہ نور ہیں۔ جس پر اسلام قیامت تک ناز کرتا رہے گا۔اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے ہمیں حضرت عمر ابن خطاب فاروق اعظمؒ کا سچا پکا غلام بناۓ اور ہمارے حاکموں کو آپؒ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

آمین ثم آمین

حضرت عمر فاروقؓ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے آپ کی فضیلت میں بہت سی احادیث موجود ہیں۔

سرکار دو عالم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:

’لو کان بعدی نبی لکان عمر بن الخطاب’

(ترجمہ)

میرے بعد اگر نبی ہوتے تو عمر ہوتے۔

(مشکوٰۃ شریف:558 )

مذکورہ حدیث سے حضرت عمر فاروق کے مرتبے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر حضور پر نبوت ختم نہ ہوتی تو آپ کے بعد حضرت عمر فاروق نبی ہوتے

حضور اکرم نے ایک اور موقع پر ارشاد فرمایا:

بے شک میں نگاہ نبوت سے دیکھ رہا ہوں کہ جن کے شیطان اور انسان کے شیطان دونوں میرے عمر کے خوف سے بھاگتے ہیں۔

(مشکوٰۃ شریف ص558 )

حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ:

“جب حضرت عمر فاروق اسلام لائے تو حضرت جبرائیل حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ آسمان والے عمر کے اسلام پر خوش ہوئے ہیں۔

( ابن ماجہ بحوالہ برکات آل رسول ص:291)

Umme Osama Shaikh

Comments

Popular posts from this blog

یتیم اور لاوارث

6 FLOP BOLLYWOOD ACTORS जिन्हो ने बहुत STRUGGLE किया है | 6 Bad Products Of NEPOTISM

قران حکیم کے 100 مختصر پیغامات