محرم الحرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محرم الحرام
یوم عاشوراء
ہر سال محرم یہ صدا لگاتا ہے کہ آ گیا میرے نبی کے نواسوں کی شہادت کا دن میرا دل چاہتا تو میرے نبی کے نواسوں کی شہادت صفر، میں ہوتی ربیع اول میں ہوتی اور ربیع الآخر میں ہوتی جمادالاولی یا جمادالثانی میں ہوتی رجب یہ شعبان میں ہوتی سب سے بہترین ر مضان کا مہینہ ہے اس میں ہوتی ذلقعدہ یہ ذوالحجہ میں ہوتی لیکن محرم میں کیوں رکھا ہر سال ہر آنے والا سال ہم جو اندھے ہو کر گذر جاتے ہیں ہم جو صرف جنوری کے سال میں بیدار ہوتے ہیں ٹھیک ہے وہ بھی میرے رب کا بنایا ہوا سال ہے اور یہ بھی میرے اللہ کا بنایا ہوا ہے اس امت کی جھولی میں محرم کو ڈالا باقی کی زندگی میں جنوری کو ڈالا اللہ تعالی نے اس مہینے کے اندر یہ مہینہ شروع سے مقدس چلا رہا ہے آپ کو پتہ ہے محرم میں اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائ اماں ابا کی ملاقات ہوئی دس محرم جس کو یوم عاشورہ کہا جاتا ہے دوسرا بڑا واقعہ نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہر ی تیسرا بڑا واقع موسی علیہ السلام سمندر پار کیئے اور فرعون غرق ہوا وہ بھی دن دس محرم تھا چوتھا بڑا واقعہ یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا اللہ نے ان کی حفاظت فرمائے وہ یوم عاشورہ تھا داؤد علیہ السلام کی توبہ کو قبول کیا اور اس دن ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے تھے یوم عاشوراء کے دن ان کو آگ سے نکالا گیا یوم عاشورہ کے دن یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئے تھی یوم عاشوراء کے دن ایوب علیہ السلام کو شفا ملی تھی یعنی بیماریوں سے نجات ملی تھی اور آپ کو پتہ ہے سب سے پہلے رحمت اسی دن نازل ہوئی تھی یعنی بارش وہ بھی عاشورہ کا دن تھا اور اسی دن دی سلیمان علیہ السلام کے بادشاہت لوٹائ گئی یوم عاشورہ کے دن عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا اور اسی دن یوسف علیہ السلام کو جیل سے رہائی ملی یوم عاشورہ کے دن موسی علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی اور اسی دن قیامت بھی آئے گی اور اسی دن خانہ کعبہ پر قریش غلاف چڑھاتے تھے اور اسی د ن خدیجۃ الکبریٰ کانکاح میرے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا پھر اس سب پر چھا گیا میرے نبی کے نواسے اور پورے خاندان کی شہادت یہ کتنا بڑا خاندان ہے میرے نبی نے فرمایا سنو اللہ نے ساری کائنات میں سے عربوں کو چھا ٹا پھر سارے عربوں کو دیکھا پھر اس میں سے مضر کو الگ کیا پھر سارے مضر کو دیکھا پھر اس میں سے قریش کو چھا ٹ کر الگ کیا پھر قریش کو پھر سارے قریش کو دیکھا اس میں سے ہاشم کو الگ کیا پھر سارے ہاشم کی نسل کو دیکھا اس میں اللہ نے میرا انتخاب کیا
آپ کو پتہ ہے میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس نسل سے ہیں اس نسل میں کوئی ز نا نہیں کیا تھا میرے نبی کی نسل کتنی پاک ہے ہم ان کی امت ہے ہمارے لئے انہوں نے پورے خاندان شہادت کو قبول کرلی لیکن ہم کو پتہ ہی نہیں رہتا یومِ عاشورا کیا ہے میرے نبی کے نواسے کو کیا ضرورت تھی اپنے سر کو کٹوانے کی ان کو تو پتہ تھا کہ مجھے بشارت مل چکی ہے کہ میں جنّت میں مردوں کا سردار ہوں لیکن یہ عبرت ہے ہمارے لئے لیکن پھر بھی ہم بھٹکے ہوئے ہیں آپ کو پتہ ہے محرم اللہ کا مہینہ ہے اللہ نے اپنے مہینے میں اپنے نبی کے خاندان کو شہید کیا اور میں آپ کو کیا بتاؤں بہت سارے واقعہ فضیلت ہے آپ کو پتہ ہے جو محرم کا روزہ رکھتا ہے اس کو ایک ہزار شہیدوں کا ثواب ،1000 حج کا ثواب 1000 عمرہ کا ثواب اور دو سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں اتنی بڑی فضیلت آئی ہے چلو اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے گناہوں کو بخش دے ہماری توبہ کو قبول کرلے آمین ثم یا رب العالمین
Comments
Post a Comment
If you have any question let us know.